ایک نیوز :شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں2فوجی جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران نائیک ظہیر عباس (عمر 38 سال، ساکن ضلع خوشاب) اور لانس نائیک معراج الدین (عمر 23 سال، ساکن ڈیرہ اسماعیل خان) نے جام شہادت نوش کیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے مین کلیرنس آپریشن ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔