شاہد کپور ہالی وڈ فلموں میں کیوں کام نہیں کرنا چاہتے؟ 

Jun 05, 2023 | 00:15 AM

ایک نیوز : بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے مداحوں کو یہ کہہ کر حیران کردیا کہ وہ بالی وڈ فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ 

اداکار شاہد کپور کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ 20برس سے انڈین شوبز انڈسٹری میں ہیں اور انہیں اپنا شوبز حلقہ اور فلمیں بہت پسند ہیں۔بالی وڈ میں بہت اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں اور یہاں بہتر طریقے سے کام کرسکتے ہیں۔

 شاہد کپور کاکہنا تھا کہ اگر ان کو آفر دی گئی تو وہ ہالی وڈ کی فلموں کے مقابلے میں تامل، تیلگو اور ملیالم فلمیں کرنا پسند کریں گے۔صرف ہالی وڈ میں کام کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، اداکار کے اندر کردار کے حوالے مثبت جذبات ہونا بھی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور فلم ’فرضی‘ کی کامیابی کے بعد اپنے اگلے او ٹی ٹی پروجیکٹ ’بلڈی ڈیڈی‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں۔

مزیدخبریں