ایک نیوز : ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی کراچی میں لگنے والی مویشی منڈی میں1کروڑ مالیت کی ایک خاص قسم کی گائے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
کراچی کی مویشی منڈی میں ہر سال نایاب، خوبصورت اور بھاری بھرکم جانور لائے جاتے ہیں جنہیں دیکھنے اور خریدنے والوں کا رش لگا رہتا ہے لیکن اس مرتبہ جس جانور کو دیکھنے کے لیے لوگوں کا رش لگا ہے نہ تو وہ بہت بڑا ہے اور نہ ہی تگڑا۔
کراچی کی مویشی منڈی میں ایک چھوٹی لیکن بہت ہی بڑی قیمت والی گائے سامنے آئی ہے جسے دیکھ کر اور اس کی قیمت سن کر لوگ حیران ہو رہے ہیں۔
گائے کے مالک ہاشم خان کا کہنا ہے کہ میں سہراب گوٹھ سے آیا ہوں اور یہ گائے افغانستان سے لایا ہوں۔ جانور نمونہ ہے اور اس کا نام بھولی ہے، اس کی قیمت 1 کروڑ روپے ہے اور میرا چیلنج ہے کہ پوری منڈی میں اس جیسا جانور نہیں ملے گا۔ اس جانور کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی جوڑی نہیں ملتی اور یہ لاکھوں میں ایک ہوتا ہے۔گائے کے 20 لاکھ اور 35 لاکھ روپے لگ چکے ہیں، کسی کے نصیب میں ہوگی تو وہ لےکر چلا جائےگا، 80 یا 85 لاکھ روپے میں بھی دے دوں گا۔