میٹھے آم کی پہچان کیسے کریں؟ماہرین نے بتادیا

میٹھے آم کی پہچان کیسے کریں؟ماہرین نے بتادیا
کیپشن: How to recognize sweet mango? Experts told

ایک نیوز :آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور یہ اعزاز اس کے ذائقے کی وجہ سے اسے حاصل ہے۔

ماہرین کے مطابق مکمل پکے ہوئے آم کے اوپری حصے میں تیز اور میٹھی مہک ہوتی ہے جہاں ڈنڈی کا نکتہ موجود ہوتا ہے۔جو آم پکے ہوئے نہیں ہوتے، ان میں عموماً خوشبو نہیں آتی یا بہت مدھم ہوتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ اگر آم کا ذائقہ اچھا نہ ہو تو منہ کا ذائقہ بھی خراب ہو جاتا ہے۔اچھی بات یہ ہے کہ پکے ہوئے آم کو منتخب کرنا اتنا مشکل بھی نہیں، بس چند چیزوں کا خیال رکھ کر آپ ہر بار بہترین پھل ہی اپنے گھر لے جا سکتے ہیں۔

آپ چھو کر پکے ہوئے آم تلاش کر سکتے ہیں۔آم کو ہاتھ میں پکڑ کر نرمی سے دبا کر دیکھیں۔

اگر وہ آم پکا ہوا ہوگا تو دباؤ سے معمولی سا دب جائے گا، البتہ اگر وہ سخت ہو تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی وہ پوری طرح پکا نہیں۔