کور کمیٹی نے بجٹ کی وجہ سے فوری لانگ مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، فی الحال ملک بھر میں ضلحی سطح پر احتجاج ہوگا جب کہ مہنگائی مارچ کا فیصلہ پندرہ جون کے بعد ہوگا۔
بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس ميں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال، آئندہ لانگ مارچ اور قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
کور کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ انتخابات کے علاوہ کسی اور آپشن پر مذاکرات نہیں ہوں گے، ان کی جماعت کے ارکان اپنے استعفوں کی تصدیق کے لئے اسپیکر کے سامنے بھی پیش نہیں ہوں گے۔
اس کے علاوہ کور کمیٹی نے عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی بھی تیار کرلی ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے تحرییک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کو ان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے 7 سے 9 جون تک طلب کیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا موقف ہے کہ تحریک انصاف 2014 کی طرح قومی اسمبلی سے استعفے دینے کے باوجود ساری مراعات حاصل کرنا چاہتی ہے۔
ن لیگ کا دعویٰ ہے کہ کئی ارکان اسمبلی ذاتی طور پر درخواست کررہے ہیں کہ ان کے استعفے منظور نہ کئے جائیں۔