بجلی بچانے اور بل کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

بجلی بچانے اور بل کم کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

ایک نیوز نیوز:اگر آپ بجلی بچانے اوراس کا ماہانہ بل کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں توچند کام کرکے آپ ایسا کرسکتے ہیں۔اس حوالے سے ذیل میں پڑھیں۔
آپ کے گھر میں جتنے بھی ٹی وی ہیں اور بند ہیں تو ان کے سوئچ نکال دیں۔اوسطاً ایک ٹی وی دو سے چون واٹ بجلی خرچ کرتا ہے اور بجلی کی مد میں سالانہ چون ڈالر بل کی وجہ بن سکتا ہے۔


اگرچہ آپ کا کمپیوٹرزیادہ بجلی خرچ نہیں کرتا تاہم اگر اس کا سوئچ ہروقت لگا رہے تو یہ معاشی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔ لہذا کمپیوٹر استعمال کرنے اور شٹ آف کرنے کے بعد اس کا سوئچ نکال دیں۔

آپ کا موبائل فون چارجرہرگز بلا وجہ لگا رہنا نہیں چاہیے کیونکہ اس سے نہ صرف بجلی ضائع ہوتی ہے بلکہ آگ لگنے کاخطرہ بھی ہوتا ہے۔اس کے علاوہ آپ کو اپنے ایسے موبائل فون بھی چارجر پر نہیں لگانے چاہئیں جو آپ کے استعمال میں نہ ہو۔

بجلی کا سب سے زیادہ بل ائیرکنڈیشنرز سے آتا ہے۔ایک ائیرکنڈیشنر اوسطاً اڑتیس ہزار واٹ بجلی خرچ کرتا ہے اور فی گھنٹہ اس پر صفر اعشاریہ چھیالیس ڈالر خرچ ہوتا ہے۔

اگر آپ کی واشنگ مشین کا سپنریاڈرائیرکم وزن یا خالی حالت کے ساتھ چلایا جائے تو یہ ستائیس سو نوے واٹ بجلی خرچ کرتا ہے لہذا بجلی کا بل کم کرنے کے لیے اس کو اچھی طرح کپڑوں سے بھرکر چلائیں۔

ایک ڈش واشر اوسطاً تین سو تیس واٹ بجلی خرچ کرتا ہے لہذا واشنگ مشین کی طرح اس کو بھی برتنوں سے اچھی طرح بھر کر چلائیں۔