سدھو موسے والا کی موت کا سن دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا: ہنی سنگھ

Jun 05, 2022 | 17:48 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے نامور ریپر و گلوکار ہنی سنگھ نے سدھو موسے والا اور ''کے کے '' کی موت پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز میں بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہنی سنگھ نے کہا کہ ' بھارتی میوزک انڈسٹری نے دو ہیروں کوکھویا، سدھو موسے والا اور کے کے کی موت نے ایک خلا چھوڑ دیا ہے اور پوری قوم سوگ میں ہے'۔
ہنی سنگھ نے کہا کہ 'سدھو موسے والا اور گلوکار کے کے کی اچانک موت کا سُن کر بہت دُکھ ہوا، خاص طور پر سدھو کی موت کا زیادہ افسوس ہوا کہ یہ اُس کے ساتھ کیا ہوگیا، وہ بہت ہی اچھا بچہ تھا'۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ 'سچ کہوں تو 3 سے 4 دن تک دماغ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا کہ یہ سدھو موسے والا کے ساتھ کیا ہوگیا ہے، سدھو ایک زبرست آرٹسٹ تھا، دونوں گلوکاروں کی موت سے انڈسٹری کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے'۔
خیال رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو ضلع مانسا کے گاؤں جواہر میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کیا، اس واقعے میں سدھو کی گاڑی پر 30 گولیاں برسائی گئیں جس کے نتیجے میں سدھو موقع پر ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی گاڑی میں موجود دو افراد شدید زخمی ہوئے۔
جب کہ گلوکار کرشنا کمار کناتھ المعروف کے کے حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث 31 مئی کو کولکتہ میں اپنے کانسرٹ کے بعد انتقال کرگئے تھے۔
مزیدخبریں