وزیراعظم نے گرینڈ ڈائیلاگ کی تجویز قبول کرلی

Jun 05, 2022 | 16:59 PM

muhammad zeeshan
ایک نیوز نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تجویز قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔
لاہور میں انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے ہمیں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہو گا۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم کو سیاسی ڈائیلاگ شروع کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کے ڈائیلاگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان معاشرے میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں ان کے ساتھ کسی قسم کا ڈائیلاگ نہیں ہو سکتا۔
مزیدخبریں