ایک نیوز:سابق وفاقی وزیرفوادچودھری کاکہناتھاکہ استعفےدینےاوراسمبلیاں توڑنےکےاقدام کی وجہ سے آج تحریک انصاف زندہ ہے۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوزکےپروگرام جواب دومیں اینکرفرخ واڑئچ کےساتھ گفتگوکرتےہوئے سابق وفاقی وزیرفوادچودھری کاکہناتھاکہ اگر اسمبلیاں توڑنےاوراستعفےدینےکااقدام نہ کیاجاتاتو پی ٹی آئی ختم ہوگئی ہوتی، جی بی اور آزاد کشمیر میں اسمبلیاں نہیں توڑیں ،وہاں پی ٹی آئی کا حال دیکھ لیں ، اسمبلیاں توڑنے کا منصوبہ شاہ محمود قریشی کا تھا،بانی نے ہم سے مشورہ کیاتھا۔
فواد چودھری کامزیدکہناتھاکہ چودھری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں تھے،بانی پی ٹی آئی،نوازشریف اور بینظیر بھٹو شہید کیساتھ شاہد خاقان اورشہبازشریف جیسا رویہ نہیں اپنایاجاسکتا،یہ ان کی کوئی حیثیت نہیں سمجھتے، ان کو سمجھ لینا چاہئےلاکھوں لوگ ان کے کہنے پر اٹھتے اور بیٹھتے ہیں، جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ سے احترام کا رشتہ تھا،میں ان پر تنقید نہیں کرتا، جنرل باجوہ سمجھتے تھے ایک توسیع بانی پی ٹی آئی سے لے لی، دوسری توسیع ن لیگ لینے سے میری گڈی چڑھ جائے گی۔