پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب
کیپشن: Negotiations between Petroleum Dealers Association and Government successful

ایک نیوز:پیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن اورحکومت کےمابین مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےبجٹ میں پیٹرولیم ڈیلرزکےلئےایڈوانس ٹرن اوورٹیکس لگایاہےجس کی بنیادپرپیٹرولیم ڈیلرزنے5جولائی کی صبح 6بجےسےہڑتال کااعلان کیاتھا۔جس پراب حکومت اورپیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کےدرمیان مذاکرات کامیاب ہوگئےہیں۔

رہنماپیٹرولیم ڈیلرایسوسی ایشن کاکہناتھاکہ انکم ٹیکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے،فنانس ایکٹ 2024 کے سیکشن 136 ایچ سے پٹرولیم ڈیلرز کو مشکلات کا سامنا تھا،سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کے دائرہ کار میں آتا ہے،آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آوٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔
 نعمان بٹ کامزیدکہناتھاکہ چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پٹرولیم، چیئرمین اوگرا کے شکر گزار ہیں،سمیع خان گروپ نے ملک میں ہڑتال کی کال دے کر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو خراب کیا، سمیع خان نے ذاتی مفادات کے تحت ہڑتال کی کال دے رکھی تھی، ہڑتال کی خودساختہ کال سے کئی ڈیلرز کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا،موجودہ صورتحال کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی ہڑتال کی کال لی ضرورت نہیں تھی۔