ایک نیوز: انتظامیہ کی جانب سےاسلام آبادمیں جلسےکانوٹیفکیشن معطل کرنےپرتحریک انصاف نےعدالت سےرجوع کرنےکافیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔
تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کی جانب جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔
رہنماپی ٹی آئی شعیب شاہین کاکہناہےکہ ڈی سی اسلام آباد کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں ہے، اسلام آباد انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف صبح اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے ، پاکستان تحریک انصاف کل ہر صورت جلسہ کری گی ۔