پی ٹی آئی کاجلسہ،اسلام آبادانتظامیہ نےاین اوسی معطل کردیا

Jul 05, 2024 | 22:30 PM

ایک نیوز:تحریک انصاف کاجلسہ،جلسےکااسلام آبادانتظامیہ نےاین او سی معطل کردیا۔
تفصیلات کےمطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدرات محرم الحرام اور دیگر سیکیورٹی خدشات کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے آج اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ ایک سیاسی جماعت دعوت کے با وجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی۔

  اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی اجازت کا موجودہ سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا، چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، سیکیورٹی کی موجودہ صورت حال محرم الحرام کی آمداور سیکیورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا NOC معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اسلام آبادانتظامیہ کاکہناہےکہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔ 

مزیدخبریں