لاہورکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوارہوگیا

لاہورکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش،موسم خوشگوارہوگیا
کیپشن: In different areas of Lahore, the weather has become pleasant with some light rain and some heavy rain

ایک نیوز :لاہورشہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اورکہیں تیزبارش سےموسم خوشگوارہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق شہرکےمختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیزبارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔
شہرمیں بارش کےباعث ایم ڈی واساغفران احمدنےتمام مرکزی شاہراہوں کو فی الفور کلیئر کرنے کی ہدایات کردیں۔تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فعال اور جنریٹرز کو اسٹینڈ بائی رکھنے کی بھی ہدایات کیں۔

ایم ڈی واساکاکہناتھاکہ تمام انڈر پاسز کو کلیئر رکھا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو۔ 
شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہوا حبس کی صورتحال میں بہتری ہوا چلنے کے باعث گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی۔