ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکاکہناتھاکہ آل پارٹی کانفرنس میں تحریک انصاف سمیت تمام پارٹیوں کودعوت دی جائےگی۔
تفصیلات کےمطابق وزیراطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑکاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ وزیراعظم کل تاجکستان اور ازبکستان کا کامیاب دورہ کرکے واپس آئیں ہیں ،تاجکستان اور پاکستان کے لوگ تجارت سے مستفید ہوسکتے ہیں ،دورے میں کراچی پورٹ کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ، تجارت کو فروغ دینے کیلئے روٹس کے حوالے بات ہوئی۔
عطااللہ تارڑ کامزیدکہناتھاکہ اے پی سی بلانے پر اتحادیوں کے ساتھ مشاورت ہورہی ہے ،بانی پی ٹی آئی نے بیان دیا ہے خدا کرے وہ اپنی بات پر قائم رہیں ، پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیز کو دعوت دی جائے گی ،کچھ پارٹیز سے مشاورت ہوئی ہے کچھ سے مشاورت کی جائے گی، وزیراعظم نے حکومت پاکستان کا ایک روپیہ خرچ کیے بغیر ایف بی آر کی ڈیجٹلائزیشن شروع کی ہے اس بات کی نشاندہی ہوئی کہ پینتالیس لاکھ اہل لوگ ٹیکس نہیں دے رہے وزیراعظم نے کہا کہ کسٹم اپریزر کا صوابدیدی اختیار ختم کیا جائے تین لاکھ نئے ٹیکس دہندگان ٹیکس نیٹ میں آئے ہیں ۔انڈر انوائسنگ کرنے والے چار ہزار کمپنیز کی نشاندہی ہوئی ہے سینتیس افسران کو کرپشن چارچز پر او ایس ڈی بنایا گیاایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اہم اقدام ہے۔