ایک نیوز:وزیراعظم شہبازکی زیرصدارت اجلاس ہواجس میں پیٹرولیم ریفائنریرکےشعبےکی ترقی اوراس میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافےکےلئےبڑااقدام کیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائےتوانائی کااجلاس ہوا۔ کمیٹی نے موجودہ ریفائنریز کے لیے ریفائنریزپالیسی 2023 کی معیاد میں 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔
کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ ملک میں قائم آئل ریفائیزیرز کو اعتماد میں لے کر ان کی ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈیشن کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کریں۔
کمیٹی کو بجلی کے شعبے کی جولائی 2023 سے مئی 2024 تک کی گردشی قرضے کی مفصل رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
کمیٹی کو بریفنگ دی گئی کےمئی 2024 تک بجلی شعبے کے گردشی قرضے کا حجم 2655 ارب روپے رہا۔
کابینہ کمیٹی نے نجی شعبے کے چھوٹے آبی منصوبوں کیلئے پاور پالیسی 2015 کے تحت سکیورٹی پیکج دستاویز کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کا مقصد بجلی شعبے میں نجی سرمایہ کاری کا فروغ اور ٹیرف اور دیگر معاملات کا جلد نمٹانا ہے۔
وزیرِ اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کی بجلی کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کے ازالے کا فیصلہ کیا۔شہباز شریف نےگلگت بلتستان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لائحہ عمل کیلئے ایک کمیٹی قائم کردی۔
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی استعداد بڑھانے، بجلی چوری کی روک تھام اور بلوں کی بروقت وصولی کیلئے ڈسکوز سپورٹ یونٹ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی معیاد وفاقی کابینہ سے منظوری سے لے کر دو سال کی مدت تک ہوگی۔ ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی شروعات ملتان الیکٹرک پاور کمپنی سے کی جائے گی۔ کمیٹی نے بجلی کے غیر ادا شدہ اور زائد المعیاد بِلوں کی وصولی کیلئے ترغیبی پیکیج کی بھی منظوری دی۔ پیکیج کے تحت غیر ادا شدہ اور زائد المعیاد بِلّوں کی وصولی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ڈسکوز کے اہلکاروں کو انعام سے نوازا جائے گا۔