صارفین کیلئےبُری خبر،حکومت نےمہنگی بجلی مزیدمہنگی کردی

Jul 05, 2024 | 20:24 PM

ایک نیوز:مہنگائی سےستائےشہریوں کیلئے ایک اوربُری خبر، حکومت نےمہنگی بجلی مزیدمہنگی کردی۔
تفصیلات کےمطابق حکومت نےبجٹ میں بےشمارٹیکسزلگائےجن کےبعدمہنگائی کاطوفان آناشروع ہوگیا۔مہنگائی سے ستائے شہریوں کیلئے بُری خبرحکومت نےبجلی مزیدمہنگی کردی۔گزشتہ روزحکومت نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5.72  تک کااضافہ کیاتھاجبکہ اس کےبعدآج پھربجلی مزید مہنگی کردی گئی۔

بجلی فی یونٹ 3 روپے 33 پیسے مہنگی کر دی گئی قیمت میں اضافہ مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔ نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

مزیدخبریں