ایک نیوز:ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 1.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق بجٹ 2024-25 کی منظوری کے بعد اثرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 23.59 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں ریکارڈ 29 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 84 روپے کا اضافہ ہوگیا،ایک ہفتے میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 188 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا، ایک ہفتےمیں دال چنا 9 روپے فی کلو تک مہنگی اور دال مونگ بھی 9 روپے کلو مہنگی ہوئی۔ زندہ مرغی فی کلو 7 روپے اور لہسن فی کلو 8 روپے تک مہنگا ہوا،چینی، دہی، دال ماش، ٹوٹا باسمتی چاول، پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق ایک ہفتے میں پیاز کی فی کلو قیمت میں 11 روپے تک کمی ہوئی، آلو، انڈے، کیلے اور سادہ بریڈ سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔