ایک نیوز:پی ٹی آئی میں اختلافات اورملاقات نہ ہونےپرناراض اراکین نےبانی تحریک انصاف کوخط لکھنےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی قیادت کے حوالےسے بانی پی ٹی آئی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ پارٹی رہنما بانی پی ٹی آئی کے سامنے خط کے ذریعے اپنے تحفظات رکھیں گے۔ پارلیمان میں کمیٹیوں سمیت احتجاج پر اپنا موقف بانی کے سامنے رکھا جائے گا۔ سیاسی و کور کمیٹی کے مشورے کے بغیر ہونے والے تمام فیصلوں کو خط میں شامل کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق خط لکھنے والے ممبران کا موقف ہےکہ پارٹی قیادت کی خرابیوں کا ذکر کرنے والوں کو شوکاز کے ذریعے خاموش کروایا جاتا ہے۔پارٹی قیادت کے غلط فیصلوں پر رائے سے ممبران کو روکنا جمہوری عمل نہیں۔شبلی فراز کے حکم پر وکلاء ٹیم قیادت کے پیغام یا قیادت تک مکمل پیغام نہیں پہنچنے دیتی۔سینئر رہنماء وکلا ٹیم کے ہمراہ کور کمیٹی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔کور کمیٹی کے غیر فعال ہونے اور سیاسی کمیٹی میں فیصلوں پر تحفظات کو خط میں شامل کیا جائےگا۔