صدرزرداری کی کیئراسٹارکو برطانوی وزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد

صدرزرداری کی برطانوی وزیراعظم کومنتخب ہونےپرمبارکباد
کیپشن: Congratulations to President Zardari on being elected British Prime Minister

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری نےبرطانیہ کےنومنتخب وزیراعظم کیئراسٹارکومبارکباددی۔
تفصیلات کےمطابق رواں سال پاکستان سمیت دنیابھرمیں انتخابات کاسال ہے،لیکن برطانیہ میں قبل ازوقت الیکشن ہوئےہیں،جس میں حکمران جماعت کوعبرتناک شکست ہوئی ہے۔ قبل ازوقت انتخابات میں 14سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مارلیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ کیئر اسٹارمر کوبرطانیہ کے انتخابات میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں، پاکستان نئی حکومت کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
آصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ مجھے امید ہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔