ڈالرکی قیمت میں ردوبدل

ڈالرکی قیمت میں ردوبدل
کیپشن: Changes in the value of the dollar

ایک نیوز:کاروباری ہفتےکےپانچویں ر وزکاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی ہونےسےروپیہ تگڑاہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبار کےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے سستا ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.38 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.35 روپے پر بند ہوا ۔

کاروبارکےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی سے 80 ہزار 212 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 152 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 229 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
  مارکیٹ میں 37 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 93 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔ مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80,627 جبکہ کم ترین سطح 80,080 پوائنٹس رہی ۔