سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ 
کیپشن: Big rise in gold price

ویب ڈیسک:کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 44 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے،10 گرام سونے کی قیمت 944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 534 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر اضافے سے 2344 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کی فی اونس قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2364 ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھی تھی۔