انتخابات میں شکست،رشی سونک کا پارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان

انتخابات میں شکست،رشی سونک کا پارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان
کیپشن: Defeated in the elections, Rishi Sonik announced his resignation from the leadership of the party

 ویب ڈیسک:برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانیہ کے عام انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئےپارٹی کی سربراہی سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پارٹی شکست کے بعد رشی سونک نے 10 ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں کہ ہم ڈیلیور نہیں کر پائے، جلد کنگ چارلس کو استعفیٰ پیش کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی انتخابات جیت چکی ہے، شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں،عوامی توقعات پر پورا نہ اترنے پر معافی مانگتا ہوں،سرکیئر سٹارمر کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں ، وہ ایک مہذب شخص ہیں،جن کا احترام کرتا ہوں۔

برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ نئے لیڈر تک ذمہ داری ادا کرتا رہوں گا، وزیر اعظم بن کر معیشت کی بحالی کی کوشش کی، مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت ترقی کر رہی ہے۔

رشی سونک نے کہا کہ الیکشن میں عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا، عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، سر کئیر سٹارمر کی بطور وزیراعظم کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 4 جولائی 2024 کو ہونے والے انتخابات میں لیبر پارٹی نے واضح اکثریت حاصل کر لی ہے جس کے بعد پارٹی کے سربراہ کیئر سٹارمر رشی سوناک کی جگہ برطانیہ کے اگلے وزیرِ اعظم بننے جا رہے ہیں۔

اب تک  لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 648 نشستوں میں سے ہاؤس آف کامنز میں 412 سیٹیں حاصل کرلیں جبکہ کنزرویٹو پارٹی نے 121 نشستیں جیتی ہیں۔