ایک نیوز:خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں جلالہ پل کے قریب دھماکا ہوا ہے،جس کے باعث 3افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ہیں۔
ریکسیو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے تھے، لاشوں اور زخمیوں کو ہستپال منتقل کیا گیا ۔
پولیس کے مطابق دھماکے کا ایک اور زخمی دورانِ علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہو گئی۔
ڈی پی او مردان ظہور آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ مردان میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا ہے، دھماکے سے رکشہ میں سوار 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس موبائل میں سوار 2 اہلکار اور رکشہ میں سوار 3 افراد دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہوئے ہیں۔
ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق بارودی مواد روڈ کنارے پہلے سے نصب تھا، پولیس گاڑی گزرتے ہی دھماکا ہوا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مردان دھماکے کی مذمت کی ہے، دھماکے میں ہونیوالے جانی نقصان پر اظہار افسو س اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے یک جان و قلب ہے۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹرڈاکٹر سیف نے جلالہ پل میں دھماکے کی مذمت ہے، انہوں نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد پر اظہار افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے درجات بلندی کی دعا ہے۔