پی سی بی نے قومی ٹیم کا 2024،25 کا شیڈول جاری کردیا 

پی سی بی نے قومی ٹیم کا 2024،25 کا شیڈول جاری کردیا 
کیپشن: PCB has released the national team schedule for 2024-25

ایک نیوز:قومی ٹیم 2024،25 تک کتنی سیریز کھیلے گی ، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےشیڈول جاری کردیا گیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ہوم انٹرنیشنل سیزن کے دوران پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا، سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر بنگلا  دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 7  ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میچز کراچی،  راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے ، 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا ، قومی ٹیم  اس سال کے آخر  میں آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقا کا دورہ بھی کرے گی۔  بنگلا دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ حکام نے پاکستان آکر کھیلنے پر خوشی کااظہار کیا ہے ۔

محسن نقوی نے کہا کہ  ہوم سیریز میں  12  ٹیموں کی میزبانی  قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے،   کرکٹ برادری میں پاکستان اہم ملک ہے اور وہ تمام رکن ممالک اور آئی سی سی کے ساتھ کھیل کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔ 

ان کا مزید کہنا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے،غیر ملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے  اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔