ایک نیوز:انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیئے ہیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں علی امین گنڈا پور کی تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں جاری وارنٹ گرفتاری کی معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔علی امین گنڈا پور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری مصروفیات کے باعث عدالت میں حاضر نہیں ہوسکا۔
دوران سماعت وزیراعلیٰ کے پی نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔