190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی 

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل ریفرنس کیس کی سماعت 10 جولائی تک ملتوی 
کیپشن: Hearing of £190 million scandal reference case adjourned till July 10

ایک نیوز:بانی پی ٹی آئی اورانکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین ریفرنس کیس کی سماعت 10جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں کی ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کمرہ عدالت میں پیش ہوئے ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے وکلاء عثمان ریاض گل، چودھری ظہیر عباس اور خالد یوسف چودھری پیش ہوئے ،نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہوئی۔ 

عدالت نے وکلاء کی صفائی پر نیب کے مزید 3گواہوں کےبیانات پر جرح مکمل کرلی، یاسر عظیم، محمد علی تاج اور غلام حیدر پر جرح مکمل کی گئی ،جس کے بعد  مجموعی طور پر 30 گواہان کے بیانات قلمبند اور جرح مکمل کر لی گئی 

  عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، پرویز خٹک، زبیدہ جلال اور غلام عبا گورائیہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کردی۔

کمرہ عدالت میں پارٹی کے وکلاء اور رہنماوں سمیت 11 افراد نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں علی محمد خان، شاندانہ گلزار، فردوس شمیم نقوی اور دیگر شامل تھے ،بشری بی بی کی بیٹیاں اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔