ایک نیوز:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، اسکے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نا ئب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈٓار کا کہنا تھاکہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 37 ہزار فلسطینی شہید اور 20لاکھ بےگھر ہو چکے ہیں،پاکستان نے اس معاملے پر او ائی سی ، استنبول میں وزراء خارجہ اجلاس میں بھی بھرپور اواز اٹھائی ،عمان میں بھی 65 ملکوں کے اجلاس میں اسرائیلی بربریت روکوانے کیلئے آواز بلند کی ہے۔اب تک فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان کی نو کھیپ بھجوا چکے ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہا کہ پاکستان کا واضح موقف ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے۔ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کے تحت کارروائی کی جائے ،وزیراعظم نے ایس سی او اجلاس میں بھی اس مسلے پر بھرپور اواز اٹھائی، پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل ، مقبوضہ بیت المقدس کے دارالحکومت کے ساتھ ازاد فلسطینی ریاست کا حامی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی سی کو فلسطینی میڈیکل طلباء کے طبی تعلیم دینے کے بارے میں لکھا تھا،پی ایم ڈی سی نے وزارت خارجہ کے موقف پر فلسطینی طلباء کو اپنے زیر انتظام میڈیکل کالجز میں تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔