بجلی صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج 

بجلی صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج 
کیپشن: The move to impose protective and non-protective tariffs on electricity consumers is being challenged in court

 ایک نیوز:حکومت کی جانب سے بجلی کے صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام عدالت میں چیلنج کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق  شہری ملک احتشام کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین   نیپرا ،لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

درخواستگزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت نے بجلی کے 200یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پر  پروٹیکٹو ٹیرف لگایا ،200سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا ،شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ 

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت وزرات انرجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے۔