ایک نیوز:9مئی کو تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈمن جج خالد ارشد نے تفتیشی افسر کی استدعاپر شاہ محمود قریشی کو طلب کیا ہے، عدالت کی جانب سے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو 8جولائی کو طلب کرلیاگیا ہے۔