حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

Jul 05, 2024 | 12:19 PM

ایک نیوز:سپریم کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ بحال کرنے کیخلاف نادرا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 10 جولائی کو سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ نادرا نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا شناختی کارڈ غیرملکی ہونے پر منسوخ کر دیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ منسوخی کالعدم قرار دیتے ہوئے بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔

نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔ 

مزیدخبریں