محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کی درخواست مسترد 

Jul 05, 2024 | 11:51 AM

ایک نیوز: محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کا معاملہ،وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا کی بندش کے حوالے سے صوبوں کی درخواست مسترد کردی  ہے۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا کی بندش کیلئے صوبوں کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے، فیس بک ،ٹک ٹاک ،واٹس آپ سمیت دیگر سوشل میڈیا اپلیکیشن بند نہیں ہوں گی، موبائل سگنلز ان جگہوں پر بند ہونگے جہاں جلوس اور مجالس ہوں گی۔ 

وفاقی حکومت کی جانب سے محرم الحرام میں فل پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

واضح رہے گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف صوبائی حکومتوں کی جانب سے وفاق کو چھ اپلیکیشنز 6 سے 11 محرم تک بند رکھنے کا کہا گیا تھا۔ 

مزیدخبریں