سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

Jul 05, 2024 | 11:11 AM

ایک نیوز:پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کا تسلسل برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز ٹریڈنگ کے دوران اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 179 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 80 ہزار 461 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 49 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 80 ہزار 282 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزیدخبریں