ادویات کی قیمتوں میں سالانہ23.33فیصدکااضافہ

Jul 05, 2024 | 00:00 AM

ایک نیوز:ملک میں ادویات کی قیمتوں میں سالانہ 23.33 فیصد کا اضافہ کی رپورٹ منظرعام پرآگئی۔
 دستاویز ات کےمطابق مئی کے مقابلے جون میں ادویات قیمتوں میں 1.59 فیصد اضافہ ہوا، جون میں ڈاکٹر کلینک کی فیسوں میں سالانہ 9.81 فیصد اضافہ ہوا،جون میں ڈینٹل سروسز سالانہ بنیادوں پر 5.99 فیصد مہنگی ہوگئیں۔
دستاویزات کےمطابق جون میں میڈیکل ٹیسٹ کی فیسوں میں سالانہ 15.01 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا،مئی کے مقابلے جون میں میڈیکل ٹیسٹ 0.88 فیصد مہنگے ہوگئے، ہسپتالوں کی سہولیات سالانہ بنیادوں پر 14.16 فیصد مہنگی ہوگئیں، مئی کے مقابلے جون میں ہسپتال سروسز 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔

مزیدخبریں