پنجاب میں اونچے درجے کے سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

Jul 05, 2023 | 21:41 PM

ایک نیوز :پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کی جانب سے راوی اور ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے۔ 8 تا 10 جولائی دریائے جہلم، ستلج، راوی اور چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے سے صوبے میں سیلاب کے خطرات بڑھنے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) سمیت صوبائی محکموں کو ہائی الرٹ جاری کردیا اور انہیں فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں