ایک نیوز :امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکیولینے کی گوردو پنجہ صاحب آمد پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء نے شانداراستقبال کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ثناء کی جانب سے امریکی قونصل جنرل کو بابا گورو نانک کی تعلیمات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔امریکی ا،ے2گ جنرل میکیو لینے کے ہمراہ پولیٹیکل ان کان چیف کیتلن جیلسکو اور سیکیورٹی عملہ بھی موجود تھا۔گوردوارہ پنجہ صاحب انتظامیہ کی جانب سے ولیم میکیو لینے اور دیگر وفد کو سروپا بھی پیش کیا گیا۔
امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکیولینےکاکہنا تھا کہ بابا گورونانک تاریخی حیثیت کی حامل شخصیت ہیں۔گوردوارہ پنجہ صاحب کے دورہ سے میری سکھ مذہب کی تعلیمات سے متعلق معلومات میں اضافہ ہوا۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔جس کی زندہ مثال گوردوارہ سری پنجہ صاحب ہے۔