قرآن کی بےحرمتی کاواقعہ،سویڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

قرآن کی بےحرمتی کاواقعہ،سویڈن کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی
کیپشن: The incident of desecration of the Quran, the Foreign Office of Sweden summoned the Comptroller of the Affairs of Sweden

ایک نیوز :سویڈن میں قران پاک کی بے حرمتی کےواقعہ کیخلاف سویڈش سفارت خانے کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیاگیا۔

ذرائع وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان نے قران پاک کو جلائے جانے کے واقعہ کے خلاف سویڈش سفارت خانے کے ناظم الامور کو اپنی تشویش سے باقاعدہ طور پر آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا اور  سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔