قرآن پاک کی بےحرمتی،سپریم بار ایسوسی ایشن کاکل ملک گیر ہڑتال کااعلان

 قرآن پاک کی بےحرمتی،سپریم بار ایسوسی ایشن کاکل ملک گیر ہڑتال کااعلان
کیپشن: قرآن پاک کی بےحرمتی،سپریم بار ایسوسی ایشن کاکل ملک گیر ہڑتال کااعلان

ایک نیوز: قرآن پاک کی بے حرمتی پر سپریم بار ایسوسی ایشن نے جمعہ کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بارکا کہنا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کی شدید مزمت کرتے ہیں،جمعہ 11بجے سپریم کورٹ کے مرکزی گیٹ پر بار ممبرز کی جانب سے قرآن مجید کی تلاوت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ  حکومت نے 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منانے اور سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے معاملے پر غور کیاگیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  جمعہ 7 جولائی کو یوم تقدیس قرآن منایا جائے گا اور  سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا۔

وزیراعظم نے تمام جماعتوں سمیت پوری قوم سے احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا کہ پوری قوم ایک زبان ہوکر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی۔شہبازشریف کا کہنا تھاکہ جمعے کو ملک بھر میں سویڈن واقعے کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے جمعرات کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیا ہے