توشہ خانہ فوجداری کیس،پی ٹی آئی سربراہ کو کل صبح عدالت پیش ہونےکاحکم

Jul 05, 2023 | 15:40 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالت نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بدھ کو مقرر کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحائف سے وصول کی گئی رقم کو اثاثوں میں نہ دکھانے کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کل صبح ساڑھے 8 بجے پیش ہوں۔ بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ فوجداری کیس میں پیشی کا نوٹس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی جانب سے جاری کیا گیا۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اور وکلا کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف کو پاک  فوج کے ہیڈکوارٹر، جی ایچ کیو  پر حملے کے کیس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، ان کو مذکورہ کیس میں پکڑے جانے والے ملزمان کے بیانات کے تحت  ملزم نامزد کیا جائے گا۔

 

مزیدخبریں