ایک نیوز: مستی گیٹ اندرون لاہور کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے خاتون کی ہلاکت کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی۔
ترجمان لیسکو کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے واقعے کا سختی سے نوٹس لے لیا۔ لیسکو چیف ایگزیکٹو نے سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کو واقعے کی انکوائری کی ہدایت کردی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو کرنٹ سٹریٹ لائٹ پول سے لگا ہے۔ مون سون کی بارشوں کے دوران صارفین سے التماس ہے کہ حفاظتی تدابیر لازمی اختیار کریں۔
ترجمان لیسکو نے درخواست کی ہے کہ بجلی کی تنصیبات سے خود کو، اپنے بچوں کو اور اپنے جانوروں کو دور رکھیں۔
ترجمان نے واضح کیا کہ صارفین کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔