موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا فیصلہ

Jul 05, 2023 | 15:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: راولپنڈی میں ضلعی انتظامیہ کا موٹر سائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے جان لیوا حادثات ہوتے ہیں۔ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت جاری کر دی جس کا ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں