ایک نیوز:وزیرآباد میں گھریلو تنازعہ بہن نے بہن کو چھریاں مار کر قتل کر دیا ۔
رپورٹ کے مطابق وزیر آباد کے علاقہ چیمہ کالونی میں بڑی بہن نے چھوٹی بہن کو چھریاں مار دیں ۔زخمی صالحہ کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر سول اسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔اہل خانہ کا کہنا ہےکہ گھریلو تنازعہ ہے وجہ بیان نہیں کر سکتے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ چھریاں مارنے والی خاتون کا نام اسوہ معلوم ہوا ہے۔قاتلہ اسوہ ذہنی مریضہ ہے کاروائی نہیں کروانا چاہتے ہیں۔