ایک نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کے سائبر اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی گئی جس کے بعد ممالک کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت کی صدارت میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سائبر اجلاس میں ایران کو شنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت دی گئی جس کے بعد تنظیم کے مستقل رکن ممالک کی تعداد 9 ہوگئی۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے 22ویں سربراہ اجلاس میں ایران کی مستقل رکنیت کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یانگ منگ نےایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں اسکا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ روسی فیڈریشن کے وزیرخارجہ سرگئے لاؤروف نے بھی پیپلز ڈپلومیسی سینٹر میں ایک تقریر کے دوران اعلان کیا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ اجلاس میں ایران و بیلاروس کو باضابطہ طور پر اس تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی جائے گی۔اس کے علاوہ مصر، سعودی عرب اور قطر کو بھی تعاون تنظیم کے ڈائیلاگ پارٹنرز کا درجہ دیا گیا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے مستقل ارکان میں چین، بھارت، روس، پاکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، ازبکستان اور ایران شامل ہیں۔