عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کا کام مکمل کرلیا

عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن نے پولنگ سکیم کا کام مکمل کرلیا
کیپشن: Preparations for the general elections, the Election Commission has completed the work of the polling scheme

ایک نیوز: عام انتخابات کی تیاریوں میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ الیکشن کمیشن نے اہم کام مکمل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پولنگ سکیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ جن پر چھ سے سات لاکھ سیکیورٹی اہلکارز تعینات کیے جائیں گے۔ 

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات میں دس سے گیارہ لاکھ انتخابی عملہ  ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ جن کیلئے ڈسٹرکٹ کی سطح پر مانیٹرنگ افسران تعینات کیے جائیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج کے لیے رزلٹ مینجمنٹ نظام استعمال کیا جائے گا۔