پمز میں جلنے کے بعد لائی گئی نومولود بچی کا ہسپتال ڈونیشن پر علاج

پمز میں جلنے کے بعد لائی گئی نومولود بچی کا ہسپتال ڈونیشن پر علاج

ایک نیوز: پمز میں جلنے کے بعد لائی گئی نومولود بچی کا ہسپتال ڈونیشن پر علاج جار ی ہے۔

 ترجمان ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر مبشر ڈاہا  کا کہنا ہے کہ جلی ہوئی نومولود بچی آئی سی یو میں ایڈمٹ ہے ۔بچی کی عمر چار سے پانچ دن ہے، بچی کی دونوں ٹانگیں جلی ہوئی ہیں۔بچی کا فارم ب نہیں بنا ہوا جس کے باعث ہیلتھ کارڈ پر علاج ممکن نہیں ہے۔بچی کا علاج پمز ڈونیشنز سے کیا جا رہا ہے۔بچی کے والدین سے علاج کی مد میں کوئی رقم نہیں لی گئی۔

ڈاکٹر مبشر ڈاہا  کا مزید کہنا ہےکہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر جلی ہوئی نومولود بچی کے معاملے کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔پمز برن سینٹر کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال بچی کا علاج خود کر رہے ہیں۔ بچی کے علاج کے لیے ڈونیشنز بھی پروفیسر ڈاکٹر طارق اقبال نے ذاتی حیثیت میں جمع کیے ہیں۔ 

ڈاکٹر مبشر ڈاہا  کا کہنا ہےکہ بچی کی صحت کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔ بچی کی جان بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔