سی آئی اے کینٹ پولیس کی کارروائی،4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

Jul 05, 2023 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ایس پی سی آئی اے  کے ویژن کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں تیز،4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتارکرلیا گیا۔

 ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں دانش عرف دانی اور اس کے ساتھی نعمان،بلال،اور کاشف شامل ہیں،ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی،طلاںٔی زیورات ،وارداتوں میں استعمال ہونیوالی موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیاہے۔

چوہدری فیصل شریف  نےکہا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی و چوری کے متعدد مقدمات  میں مطلوب تھے،ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو لوٹنے سمیت چوری کی وارداتیں بھی کرتے تھے،جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی سی آئی اے  کا سی آئی اے کینٹ پولیس نےٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیے۔

مزیدخبریں