لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 سیکیورٹی گارڈز، 1 ڈاکو زخمی

لاہور: مبینہ پولیس مقابلہ، 1 ڈاکو ہلاک، 2 سیکیورٹی گارڈز، 1 ڈاکو زخمی
کیپشن: Lahore: Alleged police encounter, 1 bandit killed, 2 security guards, 1 bandit injured

ایک نیوز: لاہور کے تھانہ رائیونڈ کی پولیس نے آج ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق رائیونڈ میں پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک 2 سیکیورٹی گارڈز اور ایک ڈاکو سمیت 3 افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔ 

بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ پولیس نے 3 مسلح موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ جس پر ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر فائرنگ کرتے ہوئے نجی سوسائٹی میں داخل ہوگئے۔ 

پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملزمان نے نجی سوسائٹی کے گارڈ پر فائرنگ کی دو سکیورٹی گارڈ  گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ ملزمان اور پولیس کے فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ تاہم تیسرے ملزم کو موقع سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت عاقب کے نام سے ہوئی جبکہ دیگر گرفتار ملزمان میں شکیل اور وارث شامل ہیں۔