ایک نیوز: ویڈیو گیم ’پب جی‘ کے ذریعے بھارتی شہری سے دوستی کر کے بھارت جانے والی خاتون کا کہنا ہےکہ میں سچن سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی شہری سے دوستی کرکے بھارت جانے والی 27 سالہ مبینہ پاکستانی خاتون نے مقامی پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں واپس پاکستان نہیں جانا چاہتی ہوں، میں سب کچھ چھوڑ کر آئی ہوں۔ میں سچن سے بہت پیار کرتی ہوں اور اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔
پولیس کے ہاتھوں گرفتار اور محبت کے ہاتھوں مجبور پاکستانی خاتون نے عدالت کے باہر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی شہری سچن کا بھی یہی کہنا تھا وہ سیما سے بہت پیار کرتے ہیں۔ انھوں نے بھارتی حکومت سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت سے ہماری بس یہی درخواست ہے کہ وہ ہماری شادی کروا دے۔ ہم ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں، ہمارا گھر بسنے دیجیے۔‘۔سچن ایک مقامی گروسری کی دوکان میں کام کرتا ہے۔
'मैं इनके साथ रहना चाहती हूं, सबकुछ छोड़कर आई हूं...'
— News24 (@news24tvchannel) July 4, 2023
◆ PUBG वाले प्रेमी के लिए पाकिस्तान से कैसे नोएडा पहुंच गई सीमा हैदर?#SeemaHaider | #seemahaiderpakistan | #PUBG pic.twitter.com/7mSKCpXTm0
پولیس نے سیما کے چاروں بچوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔پولیس افسر سعد میاں خان نے بتایا کہ بچوں کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور عدالت جو حکم دے گی اسی کے مطابق بچوں کے محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے چاروں بچے نابالغ اور کم عمر ہیں۔ یہ معاملہ غیر ملکی کے شہریوں کا ہے اس لیے اس کی تفصیلات مرکزی سکیورٹی ایجنسیوں کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔یہ خاتون اس علاقے میں کئی دنوں سے سچن نامی ایک شخص کے ساتھ رہ رہی تھیں۔ بھارتی پولیس نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ مذکورہ خاتون سچن سے محبت کرتی ہیں اور یہ محبت انھیں سرحد پار سے بھارت کھینچ لائی ہے۔