دن دیہاڑےنوجوان کی لڑکی سےگلی میں زیادتی کی کو شش ناکام

Jul 05, 2023 | 12:44 PM

JAWAD MALIK

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: شہرقائد کے علاقے گلستان میں نوجوان لڑکی سے دن دیہاڑے گلی میں زیادتی کی کوشش کا حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، لڑکی نے شدید مزاحمت کرتے ہوئے ملزم کی کوشش کو ناکام بنایا تاہم لڑکا موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں 2 روز قبل راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی۔ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ گلی میں ملزم موٹر سائیکل کے پاس کھڑا ہے، اس دوران باحجاب لڑکی گلی سے گزرتی ہے تو ملزم اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کرتا ہے، لڑکی کے مزاحمت کرنے پر ملزم موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوجاتا ہے۔ملزم کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ بھی نہیں لگی ہوئی تھی جب کہ ملزم نے شناخت چھپانے کیلئے ماسک بھی پہنا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی نے واقعہ سے متعلق شکایت نہیں کی،سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں