عوام کا آئی ایس پی آر کے بیانات سے مکمل متفق ہونے کا اظہار

عوام کا آئی ایس پی آر کے بیانات سے مکمل متفق ہونے کا اظہار

ایک نیوز: ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس کے اہم   بیانات پر پاکستانی عوام نےمتفق ہونے کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی ار کے بیانات سے پاکستانی عوام نے مکمل طور پر متفق ہونے کا اظہار کیا اور پاک فوج کے ساتھ ہمہ تن کھڑے رہنے کا عزم لیا ہے۔ عوام نے 9 مئی کی شرپسندی کے واقعات میں ملوث کرداروں کو کیفرِکردار تک پہنچانے کی پرزور  حمایت کی۔

عوام کا کہناہے کہ فوج حفاظت کرتی ہے، اس کے خلاف نہ بات ہو سکتی ہے نہ کرنی چاہیے ۔شرپسندوں نے ملک کا نقصان کیا ہے،فوج ایسا نہیں کر سکتی۔اپنے ملک کی ہم نے اینٹ سے اینٹ بجا دی، دشمنوں کو کہنے کی کیا ضرورت ہے، چئیرمین پی ٹی آئی کو پہلے خود اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔قومی نقصان ہے، پوری دنیا میں بدنامی ہوئی ہے ہماری، ایسے کرداروں کو عبرتناک سزا دینی چاہیے۔
پی ٹی آئی کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا، قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے تھا، بہت غلط کیا ہے ۔یہ جن سویلینز نے وہاں مداخلت کی ہے ان کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے۔یہ سزا کے لائق ہیں ، انہوں نے پوری عوام کو پریشان کیا ہوا ہے، ہمارے افسروں نے بہت اچھی بات کہی ہے۔مجھے نہیں لگتا عوام فوج کے خلاف جائے گی اور نہ جاتی ہے۔
عوام کا کہنا ہےکہ چئیرمین پی ٹی آئی کو ایسے نہیں کرنا چاہیے تھا جیسے ان لوگوں نے کیا ہے، اتنی ہاسٹیلیٹی نہیں دکھانی چاہیے تھی۔یہ کچھ لوگوں کی سازش کی وجہ سے ہوا ہے، میں سرکار سے اپیل کرتا ہوں کہ ان لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔فوج نہیں یہ سیاسی جماعتوں نے کیا ہے،جس کی مذمت کرتے ہیں، پاک آرمی کے ساتھ ہر وقت کھڑے ہیں۔ جو اس کی سپورٹ کرتے بھی ہیں میرے خیال میں وہ بھی غلط ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-07-05/news-1688540773-1597.mp4

پاکستانی عوام کا کہنا ہے کہ جس کی بھی سازش تھی اس کے خلاف کاروائی کی جائے۔فوج ہمارے ملک کی پاسبان ہے، انہوں نے ظاہر ہے ایسا نہیں کیا، اپنے طور پر اپنا امیج کوئی خراب نہیں کرتا۔جو بھی ڈی جی آئی ایس ایس پی آر نے کہا ہے سب صحیح کہا ہے،پاکستان آرمی کا کوئی قصور نہیں ہے۔یہ سیاسی پارٹی صحیح نہیں ہے، عوام کے ساتھ جو غداری کی ہے،ان کو سزا ملنی چاہیے، ایسے لوگوں کو رہنا نہیں چاہیے۔یہ پبلک بھی ہو سکتی ہے اور کوئی سیاسی جماعت بھی ہو سکتی ہے مگر فوج نہیں کر سکتی۔جو بھی ملوث تھے ان کو سامنے لایا جائے۔