تفریح مہنگی پڑگئی، شہری مزے کے چکر میں گھنٹوں الٹے لٹک گئے

تفریح مہنگی پڑگئی، شہری مزے کے چکر میں گھنٹوں الٹے لٹک گئے
کیپشن: Entertainment became expensive, citizens hung upside down for hours in the circle of fun

ایک نیوز: ہم سب کی خواہش چھٹی میں کہیں تفریح کرنے کی ہوتی ہے۔ ہر کوئی اپنی گنجائش اور شوق کے مطابق تفریح کی منصوبہ بندی کرتا ہے۔ کچھ لوگ پہاروں پر جانا پسند کرتے ہیں تو کچھ ایڈونچر کے شوقین لوگ خطرناک جھولوں پر بیٹھنی کی خواہش کرتے ہیں۔

امریکی ریاست وسکونسن میں بھی شہریوں نے تفریح کی غرض سے رولر کوسٹر کا انتخاب کیا لیکن یہ چند منٹوں کا سفر ان کے لیے کئی گھنٹوں کی مشکل لے آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست وسکونسن کے شہر کرینڈن میں رولر کوسٹر میں عین اس وقت تکنیکی خرابی پیدا ہوئی۔ جب اس میں سوار شہری ایسی پوزیشن میں تھے جہاں بلندی پر ان کا سر نیچے کی جانب تھا۔ 

کہا جاسکتا ہے کہ وہ ہوا میں بلکہ الٹے لٹک گئے تھے اور اس حالت میں انہیں 3 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے رولر کوسٹر رک گئی تھی۔ جس میں سے شہریوں کو اتارنے کیلئے 3 گھنٹوں کی محنت کی گئی۔